یقین نہیں آرہا مجھے تمغہء امتیاز ملے دو سال ہوگئے‘ مہوش حیات

بدھ 24 مارچ 2021 11:23

یقین نہیں آرہا مجھے تمغہء امتیاز ملے دو سال ہوگئے‘ مہوش حیات
ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2021ء) دو سال قبل تمغہء امتیاز اپنے نام کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے یومِ پاکستان پر ماضی کی حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی وہ تصویریں شیئر کی ہیں جب اٴْنہیں شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہء امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مہوش حیات نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’23 مارچ کے دن ہم اپنے باپ دادا اور بزرگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اٴْنہوں نے مسلمانوں کی ایک آزاد سرزمین کا خواب دیکھا اور بیشمار قربانیاں دیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ وہ خود کو ’پاکستانی‘کہنے کے قابل ہوئے اور اسی وجہ سے 23 مارچ کا دن مجھ سمیت ہر پاکستانی کے لیے بہت خاص ہے۔اٴْنہوں نے خود کو تمغہء امتیاز ملنے والے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یقین نہیں کر سکتے کہ مجھے تمغہء امتیاز ملے ہوئے دو سال ہوچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2021 - 11:23:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :