تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے‘اداکارہ ریشم

’یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا

بدھ 24 مارچ 2021 11:23

تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے‘اداکارہ ریشم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2021ء)سینیئر اداکارہ ریشم نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے۔ ریشم نے صدرِ مملکت سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے، لیکن اس خواب کو میرے خدا نے سچ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ’یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔یاد رہے کہ ملک کی 22 شخصیات کو تمغہء شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دوران نمایاں خدمات پر 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حٴْسن کارکردگی سے نوازا گیا۔فن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور فاروق قیصر کو نشان امتیاز دیا گیا، اداکارہ زیبا شہناز اور عابدہ پروین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2021 - 11:23:28

Rlated Stars :