شو میں شامل کئے گئے پالتو جانوروں کا اچھی طرح خیال رکھا گیا ، احسن خان

بدھ 24 مارچ 2021 12:23

شو میں شامل کئے گئے پالتو جانوروں کا اچھی طرح خیال رکھا گیا ، احسن خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2021ء) ایک لا فرم نے   ”ٹائم آوٹ ود احسن خان“ شوکے خلاف  جانوروں کو پراپس کے طور پر استعمال کرنے  پر پیمرا  کے پاس  شکایت درج کروا دی  ہے۔اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ شو کی ٹیم کاجانوروں کو پراپس کے طور پر استعمال کرناجرم ہے۔

(جاری ہے)

اداکار احسن خان نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہان کے شو میں شامل  خرگوش بنیادی طور پر پالتو جانور ہیں اوران کا مالک سیٹ پر موجود ہوتا ہے۔

جب وہ سیٹ پر ہوتے ہیں ، تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں اچھی طرح سے کھانا کھلایا جائے اور ان کا خیال رکھا جائے اور انہیں کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے مزیدلکھاکہ وہ خود پالتو جانوروں کے شوقین ہیں اور انہوں نے گھر میں  کئی پالتو جانور رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے پروڈیوسر نے طے کیا ہے کہ اگر لوگوں کو  یہ پسند نہیں تو وہ شو کی مزید اقساط میں  ایسا  نہیں کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/03/2021 - 12:23:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :