سونم کپور کاوالدہ کے لیے محبت بھرا پیغام،سالگرہ کی مبارکباد دی

آج جو کچھ بھی ہوں میری ماں کے پیار نے مجھے راستہ دکھایا،سوشل میڈیا پر پوسٹ

جمعرات 25 مارچ 2021 12:49

سونم کپور کاوالدہ کے لیے محبت بھرا پیغام،سالگرہ کی مبارکباد دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی والدہ سونیتا کپورکے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے ۔اداکارہ نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ۔انہوں نے والدہ کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی والدہ سونیتا کپور نے انہیں اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماں ایک بہت ہی سادہ لفظ ہے، لیکن میرے لیے یہ لفظ نایاب ہے، میں آج جو کچھ بھی ہوں اس کے لیے میری ماں کے پیار نے مجھے راستہ دکھایا۔سونم نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 12:49:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :