معروف اداکارہ اشنا شاہ کو ڈبلیو ڈبلیو ایف نے خیر سگالی کی سفیر مقررکردیا

جمعرات 25 مارچ 2021 13:03

معروف اداکارہ اشنا شاہ کو ڈبلیو ڈبلیو ایف نے خیر سگالی کی سفیر مقررکردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف)نے خیر سگالی کی سفیر مقرر کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی نے اداکارہ اشنا شاہ سے ملاقات کی اور ماحولیاتی آگاہی بڑھانے کے حوالے سے ان کی سوچ و اقدامات کو سراہا۔

حماد نقی نے پاکستان کی معرف اداکارہ اشنا شاہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقرر کیا، جس کے بعد وہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کریں گی۔ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف نے کہاکہ اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی کے فروغ میں مدد فراہم کریں گی۔اس موقع پراداکارہ اشناشاہ نے کہاکہ وہ سمندر میں پلاسٹک، درختوں کی کٹائی اور جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے مہم شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سمندر میں پلاسٹک پھینکے جانے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے،ہر شخص کو آب و ہوا میں بدلا کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے لوگوں کے رویے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں نایاب جنگلی حیات جیسے چیتے، ڈولفن مچھلی کی مختلف اقسام دریائے سندھ میں پائی جاتی ہیں، ہمیں ان دو سمیت تمام جانوروں کی حفاظت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 13:03:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :