با صلاحیت اداکارہ انوشے عباسی کی میوزیکل شارٹ فلم’ ’بے وفا‘‘یو ٹیوب پر ریلیز کر دی گئی

جمعرات 25 مارچ 2021 13:03

با صلاحیت اداکارہ انوشے عباسی کی میوزیکل شارٹ فلم’ ’بے وفا‘‘یو ٹیوب پر ریلیز کر دی گئی
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) بطور اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور ماڈل اپنی پرفارمنس سے سب کا دل جیتنے والی انوشے عباسی اب ایک میوزیکل شارٹ فلم میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔یو ٹیوب پر ریلیز ہونے والی مختصر دورانیے کی اس فلم’’بے وفا‘‘میں واصل تنویر اور احمد رندھاوا بھی مختلف کرداروں میں نظر آ رہے ہیں ۔

مختلف انسانی جذبات کی خوبصورت اور جاندار عکاسی کرتی اس فلم کیلئے ٹائٹل سانگ ریکارڈ کیا گیا ہے نبیل شوکت علی کی آواز میں جبکہ فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے فہد نور نے۔

(جاری ہے)

اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے اداکارہ انوشے عباسی کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی اتنی درد ناک ہے کہ میرے پاس اس کردار کیلئے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی اور ایک اداکارہ کی حیثیت سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کوئی بھی کردار نبھانے کے جو مواقعے ملتے ہیں وہ مجھے بہت پسند ہیں ۔

اداکارہ انوشے عباسی ہمیشہ کی طرح اپنی جاندار اداکاری سے اپنے مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین کو بھی چونکا رہی ہیں ۔ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل’’پریم گلی‘‘ اور ہم ٹی وی کے سیریل ’’ رقصِ بسمل‘‘ میں ان کے کرداروں کو کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 13:03:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :