ضروری نہیں بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس

جمعہ 26 مارچ 2021 12:38

ضروری نہیں بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، آمنہ الیاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) کورونا وائرس میں مبتلا اور اس کے باعث آئسولیشن اختیار کرنے والی پاکستان کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیمار شخص کو کوئی کیش بھیجے،کوئی گاڑی یا پھر بڑا سا گھر۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنی خوشگوار موڈ میں تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا۔آمنہ الیاس کی مزاحیہ پوسٹ اور تصویر کو 11ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور انکی جلد صحت یابی سے متعلق کمنٹس بھی لکھے۔واضح رہے کہ 22 مارچ کو آمنہ الیاس نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 12:38:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :