انوشکا شرما نے والد اور بیٹی کی پیار بھری تصویر شیئر کردی

جمعہ 26 مارچ 2021 12:38

انوشکا شرما نے والد اور بیٹی کی پیار بھری تصویر شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے نواسی اور نانا کی پیار بھری تصویر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

اپنے والد اجے کمار کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی اور نانا کی تصویر بھی شیئر کی۔انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو انکے اکائونٹ پر اداکارہ کترینہ کیف سمیت دیگر مداحوں نے خوب پسند کیا۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنے والد کے لئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں سال 11 جنوری کو بیٹی کے والدین بنے تھے جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 26/03/2021 - 12:38:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :