اداکارہ وفا شہزادی اپنی ویڈیو شوٹ کے لیئے کل عمان روانہ ہونگی

آٹھ روزہ قیام کے دوران ویڈیو شوٹ کے ساتھ ساتھ مختلف شوزمیں بھی پرفارم کرینگی

جمعہ 26 مارچ 2021 13:02

اداکارہ وفا شہزادی اپنی ویڈیو شوٹ کے لیئے کل عمان روانہ ہونگی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) معروف گلوکارہ ،ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی اپنی ویڈیو شوٹ کے لیئے کل عمان روانہ ہوجائنگی۔تفصیلات کے مطابق عمان میں آٹھ روزہ قیام کے دوران وہ اپنی نئی ویڈیو کا شوٹ کروائینگی اور وہاں پر منعقد کیئے جانیوالے مختلف شوزمیں بھی پرفارم کرینگی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ انہوں نے اپنے ویڈیوشوٹ کے لیئے گذشتہ ماہ جانا تھا مگر فلائٹ آپریشن ملتوی ہونے کی وجہ سے وہ نہ جاسکیں مگر اب چونکہ فلائٹ آپریشن بحال ہے اس لیئے وہ آٹھ روزکے لیئے عمان جارہی ہیں وہاں قیام کے دوران وہ ایک ویڈیو شوٹ میں حصہ لیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ چند محدود سطح پر منعقدہونیوالی تقریبات میں بھی شرکت کرینگی اور پرفارم کرینگی۔

وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ کووڈ19 کی وجہ سے شوبزتقریبات محدودہوکر رہ گئی ہیں جس سے آرٹسٹوں کو اندرون اور بیرون ممالک مواقع میسرنہیں ہو رہے اور وہ گھر بیٹھ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 13:02:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :