انجینئر بننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی اور اب اس شعبے سے محبت ہوگئی ہے‘صبور علی

اداکاری کے ساتھ مجھے مطالعہ کرنا اور کچھ نہ کچھ لکھنے کا بھی شوق ہے ،ہر اس اداکارہ سے متاثر ہوں جو اچھا کام کرتی ہیں

ہفتہ 27 مارچ 2021 13:18

انجینئر بننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی اور اب اس شعبے سے محبت ہوگئی ہے‘صبور علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2021ء) اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ انجینئر بننا چاہتی تھی فنکارہ بن گئی اور اب اس شعبے سے محبت ہوگئی ہے، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اداکاری کے میدان میں آئوں گی مگر جو قسمت میں ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے آپ کو اس شعبے کی طرف لے جاتا ہے جہاں آپ نے کبھی جانے کا سوچا بھی نہیں ہوگا اوریہی کچھ میرے ساتھ ہوا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبور نے کہاکہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں۔صبور علی نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ مجھے مطالعہ کرنا اور کچھ نہ کچھ لکھنے کا بھی شوق ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں ہر اس اداکارہ سے متاثر ہوں جو اچھا کام کرتی ہیں جہاں تک کہ میرے اپنے فن کی بات ہے تو اس کا بہتر فیصلہ میر ا ڈرامہ دیکھنے والے ناظرین کرسکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 27/03/2021 - 13:18:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :