زیبا بختیار کی ایکشن فلم تیار

جمعہ 23 مئی 2014 17:38

زیبا بختیار کی ایکشن فلم تیار

لولی وڈ اداکار اور گلوکار عدنان سمیع خان کی سابقہ بیوی زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان خان بھی ہدایتکار بن گئے۔ ان کی پاکستانی فلم 'آپریشن زیرو ٹو ون' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جسے رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

تیزی سے تباہ ہونے پاکستانی فلم انڈسٹری اب آہستہ آہستہ واپس اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے اس کی وجہ ہے ایک کے بعد دوسری ہٹ فلم۔ ایکشن فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ماضی کی مشہور اداکار زیبا بختیار کے بیٹے اذان نے انجام دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اذان ون موشن پکچر کے سی ای او ہیں جبکہ ان کی والدہ اس کی صدر ہیں۔ زیبا کے مطابق فلم کی موسیقی بھی اذان نے خود ترتیب دی ہے اور چند گانے بھی اپنی آواز میں ریکارڈ کروائے ہیں۔

آٹھ کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم کی کہانی دہشت گردی کے موضوع پر ہے۔ فلم کے ٹریلر نے لوگوں میں مزید سنسنی پیدا کردی ہے جس میں مرکزی کردار شان ادا کررہے ہیں جبکہ آمنہ شیخ بھی اس کا حصہ ہیں۔

رواں سال عیدالاضحٰی پر 'آپریشن زیرو ٹو ون' سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 17:38:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :