کانز فلم فیسٹیول: سیاستدانوں کے کارٹونوں سے سجی فلم نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

جمعہ 23 مئی 2014 00:03

کانز فلم فیسٹیول: سیاستدانوں کے کارٹونوں سے سجی فلم نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں عالمی سیاسی رہنماوٴں کے کارٹونوں سے سجی فلم نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی صدر محمود عباس کے کارٹون خاصے پسند کیے گئے ، کہیں دونوں رہنما مذاکراتی میز پر ایک دوسرے سے ناراض منہ پھیرے بیٹھے ہیں تو کہیں اسرائیلی رہنما اسلحہ تیار کرتے اور مرحوم یاسرعرفات بحری بیڑہ بچاتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک کارٹون میں اقوام متحدہ دہائی دیتا نظر آتا ہے۔ کارٹونسٹ نے امریکی معیشت کی بگڑتی صورتحال کو بھی شرارتی لکیروں کے ذریعے پیش کیا۔ روسی صدر اور وزیر اعظم کی دوستی بھی کارٹونسٹ کی نظر سے نہ بچ سکی۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 00:03:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :