معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی ،فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رنگیلا کی فنی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،سعید خان المعروف رنگیلا1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے ، تعلیم حاصل نہ کر سکے، اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ،رنگیلا نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اردو ،پنجابی،پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں

جمعہ 23 مئی 2014 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں فنکار اور فلمی شخصیات رنگیلا کی فنی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو انتقال کر گئے تھے وہ فلم انڈسٹری میں بیک وقت کامیڈین،ہیرو،ولن،کریکٹر ایکٹر،ایکسٹرا،پروڈیو سر،فلم ڈائریکٹر،مصنف،موسیقار،گلوکاراور تقسیم کار تھے رنگیلا فلم انڈسٹری کے وہ خوش قسمت اداکار تھے جو کہ کامیڈی فلموں کا سمبل سمجھے جاتے تھے ۔

سعید خان المعروف رنگیلا1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے وہ تعلیم حاصل نہ کر سکے تھے وہ اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں متعارف ہوئے اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے پھر وہ دن بھی آئے کہ جیسے ہی رنگیلا فلمی سکرین پر نمودار ہوتے تھے سینما ہال تالیوں سے گونج اٹھتے تھے۔

(جاری ہے)

رنگیلا نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اردو ،پنجابی،پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں رنگیلا کی پہلی فلم ” داتا “ تھی جبکہ ان کی قابل ذکر فلموں میں چوڑیاں،موج میلہ،ہتھ جوڑی،ہتھ جوڑی،منجی کتھے ڈاہواں،بھریا میلہ،ماں پتر ،ہیر رانجھا اور دیگر شامل ہیں ۔

رنگیلا نے دو فلموں عورت راج اور دو رنگیلے میں بطور پلے بیک سنگر کام کیا جبکہ بطور مصنف انہوں نے فلم رنگیلا تحریر کی جو کہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی ۔رنگیلا نے نجی زندگی میں تین شادیاں کیں ان کے 6بیٹے اور 8بیٹیاں ہیں ۔سعید خان عرف رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 23/05/2014 - 00:04:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :