صدارتی ایوارڈ‘ سکینہ سموں کی تنقید پر ریشم کا شدید رد عمل

سینئر کے ہاتھوں جونیئر اداکاروں کی جدوجہد اور محنت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے‘ریشم

اتوار 28 مارچ 2021 13:30

صدارتی ایوارڈ‘ سکینہ سموں کی تنقید پر ریشم کا شدید رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2021ء) صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی اپنے نام کرنے والی اداکارہ ریشم نے سینئر اداکار سکینہ سموں کی تنقید پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ ریشم نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا مکمن ہوسکتا ہے کہ میں کوئی بھی اعزاز حاصل کرنے کی حقدار نہ ہوں لیکن جس طرح کی رائے ہمارے سینئر اداکار اپنے جونیئر فنکاروں کے لیے رکھ رہے ہیں کیا وہ درست ہی ریشم نے کہا کہ ’سینئر اداکار تو اپنے جونئیر اداکار کی محنت کو سراہاتے ہیں، اٴْن کے لیے اپنا دل بڑا رکھتے ہیں لیکن یہاں تو سینئر کے ہاتھوں جونیئر اداکاروں کی جدوجہد اور محنت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اٴْنہوں نے سینئر اداکارہ سکینہ سموں کو دٴْعا دیتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ سکینہ جی کو بہت سے اعزازات سے نوازے۔

(جاری ہے)

ریشم نے مزید کہا کہ ’جب کوئی انسان کسی دوسرے انسان کو نیچے دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو حقیقت میں وہ دوسروں کے سامنے اپنا کردار ظاہر کر رہا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ سکینہ سموں نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

سینئر اداکارہ نے کہا تھا کہ ’مجھے صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے 40 سال لگے جبکہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ حکومت پاکستان نے علی ظفر اور ریشم جیسے فنکاروں کو اتنے بڑے صدارتی اعزاز سے نوازا۔سکینہ سموں نے کہا تھا کہ ’میری نظر میں علی ظفر اور ریشم صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے حقدار نہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2021 - 13:30:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :