امریکی ماڈل کینڈل جینر نے اپنی سیکورٹی بڑھا دی

جمعرات 1 اپریل 2021 10:45

امریکی ماڈل کینڈل جینر نے اپنی سیکورٹی بڑھا دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) امریکی ماڈل کینڈل جینر کے ساتھ رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی سے متعلق 2 ناخوشگوار واقعات ہوئے جس کے بعد انکی سیکورٹی سخت کردی گئی۔امیر ترین شخصیات میں شامل 25سالہ کینڈل جینر کے گھر کا دروازہ رات گئے ایک شخص زور سے کھٹکھٹانے لگا۔ اس دوران یہ شخص ماڈل کا نام بھی چیخ چیخ کر اور بدتمیزی سے لے رہا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت کینڈل جینر گھر میں موجود تھیں اور سیکورٹی گارڈز نے 27 سالہ شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نیکینڈل جینر کے گھر کے سوئمنگ پول میں گھسنے کی کوشش کی۔اس سے قبل ایک شخص نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کینڈل جینر کو گولی مارنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔دونوں واقعات کے بعد کینڈل جینر نے مسلح گارڈز سمیت اپنی سیکورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/04/2021 - 10:45:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :