ْپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ‘ ریشم

جہاں آپکی ستائش اور آپ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں وہیںبلا وجہ تنقید اور حسد کرنیوالوں کی بھی کمی نہیں

جمعہ 2 اپریل 2021 11:02

ْپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ‘ ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر خود کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں ،پاکستان سمیت دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس پر اپنے پرستاروں اور دوست احباب کی شکر گزار ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا ہے کہ مجھے فن کی خدمت کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اورخود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میر انام بھی فن کی خدمت کرنے والوں کی صف میں شامل ہے ۔

ریشم نے کہا کہ جہاں آپ کی ستائش اور آپ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں وہیں آپ پر بلا وجہ تنقید اور حسد کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ہوتی لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ خدا کی ذات سے ان کی ہدایت کی دعا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اتنے سالوں جو محنت کی ہے مجھے اس کا پھل مل گیا ہے اور اس پر میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں۔
وقت اشاعت : 02/04/2021 - 11:02:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :