فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ‘ ثنا

حالات سے مایوس ہونے کی بجائے خامیوں کو تلاش کرکے ان کا تدارک کرنا چاہیے

جمعہ 2 اپریل 2021 11:02

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ‘ ثنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2021ء) نامور اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،کسی بھی شعبے میں عروج اور زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لئے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثنا فخر نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے طویل عرصے تک عروج دیکھا ہے ، آج حالات مختلف ہیں لیکن ہمیںمایوس ہونے کی بجائے اپنی خامیوں کو تلاش کرکے ان کا تدارک کرنا چاہیے ۔

کسی بھی شعبے میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہر فن مولا ہوتے ہیں ،ہمیں فلم انڈسٹری میں جس کا کام اسی کو ساجھے کے فارمولے پر عمل پیرا ہونا ہوگا او رسب اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ سر جوڑ کر بیٹھیں تاکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 02/04/2021 - 11:02:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :