رابی پیرزادہ نے اپنا ’’عبایہ ‘‘برانڈ متعارف کرادیا

’حیا بائے رابی‘ کے نام سے عبایہ، حجاب، تسبیح اور جائے نماز بھی متعارف کرائے گئے ہیں

ہفتہ 3 اپریل 2021 12:58

رابی پیرزادہ نے اپنا ’’عبایہ ‘‘برانڈ متعارف کرادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنا ’’عبایہ ‘‘برانڈ متعارف کرادیا۔رابی پیرزادہ کی جانب سے نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’’عبایہ‘‘ اور ’’حجاب‘ ‘‘فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’’عبایہ‘ ‘برانڈ متعارف کرایا ہے جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے تحت نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے عبایہ بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

’’حیا بائے رابی‘ ‘کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے گئے عبایوں کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔’’حیا بائے رابی‘ ‘کے تحت ہی تسبیح اور جائے نماز بھی پیش کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 12:58:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :