ْ شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ڈرامہ پردیس کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

ہفتہ 3 اپریل 2021 13:11

ْ شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ڈرامہ پردیس کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2021ء) سابق میزبان و اداکار شائستہ لودھی طویل عرصے بعد ڈرامہ پردیس کے ساتھ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

گلیکسی لالی ووڈ کی رپورٹ شائستہ لودھی نے بتایا کہ اداکار ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ کو کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا تھا اور اس ڈرامے کی ہدایتکارہ مرینہ خان سمیت بڑے نام کے باعث انہوں نے اس پراجیکٹ کی حامی بھری ۔

اس سیریل کی کاسٹ میں اداکار سرمد کھوسٹ ، بشری انصاری ، گوہر رشید ، در فشاں سلیم ، شرمین علی اور عفان وحید بھی شامل ہیں۔ڈرامہ پردیس میں شائستہ لودھی ایک شادی شدہ مضبوط پاکستانی خاتون زبیدہ کے کردار میں نظر آئینگی۔یادرہے کہ شائستہ لودھی آخری بار جیو ٹی وی کے ڈرامے خان میں دکھائی دی تھیں، یہ ڈرامہ 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/04/2021 - 13:11:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :