مقابلہ باز ی پر یقین نہیں رکھتی معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘صائمہ خان

ہفتہ 31 مئی 2014 13:21

مقابلہ باز ی پر یقین نہیں رکھتی معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘صائمہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء )تھیٹر وفلم کی معروف اداکارہ ورقاصہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں اور شوبز میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ،میں مقابلہ بازی پریقین نہیں رکھتی ہوں اورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنے سے جونےئرز کوسپورٹ کیاہے اور کرتی رہوں گی ۔

تھیٹر میں کوئی نمبر ون نہیں ہے میری نظر میں سب برابر ہیں اورجونےئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے اوربھرپور محنت سے کام میں نکھار لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 31/05/2014 - 13:21:50

Rlated Stars :