ہاروی وائن اسٹین‘ نے سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی

منگل 6 اپریل 2021 13:08

ہاروی وائن اسٹین‘ نے سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2021ء) امریکا میں ’می ٹو‘ مہم کے بعد جنسی جرائم پر 23 سال قید کی سزا پانے والے امریکی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے اپنی سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی۔ہاروی وائن اسٹین کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ہاروی کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلما ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جًڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔واضح رہے فلمی دنیا کے معروف ترین ایوارڈ آسکر کی انتظامیہ نے ہولی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگنے کے بعد ہاروی کی رکنیت ختم کر دی تھی۔

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 13:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :