ری میک فلم دی انٹرن میں رشی کپور کا کردار امیتابھ بچن ادا کرینگی: دیپکا پڈوکون

منگل اپریل 22:48

ری میک فلم دی انٹرن میں رشی کپور کا کردار امیتابھ بچن ادا کرینگی: دیپکا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2021ء) بالی ووڈ میں بنائی جانے والی ہالی ووڈ ری میک فلم دی انٹرن کی پروڈیوسر و اداکارہ دیپکا پڈوکون نے پیر کو اعلان کیا کہ آنجہانی اداکار رشی کپور کو دی انٹرن نامی مووی میں جو کردار ادا کرنا تھا وہ اب بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رشی کپور گزشتہ برس دو سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔دیپکا نے اس موقع پر اس فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا، یاد رہے کہ یہ ہالی ووڈ کی ایک ہٹ مووی کا ری میک ہے۔ دیپکا نے اپنے پوسٹ میں تحریر کیا کہ یہ میرے لیے کتنا بڑا اعزاز ہے کہ میں اپنے ایک انتہائی اسپشل ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرونگی، میں امیتابھ بچن کو بھارتی فلم دی انٹرن میں خوش آمدید کرتی ہوں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 22:48:04

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments