ماریہ کیری نے بھی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوالی

منگل 6 اپریل 2021 22:48

ماریہ کیری نے بھی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوالی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2021ء) امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ماریہ کیری نے ویکسین لیتے وقت کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر بھی کی تاکہ عام لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

(جاری ہے)

ویکسین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ہم اچھے کی امید اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آپ لوگ بھی جب ہوسکے تو ویکسین لگوائیں۔ماریہ کیری کی ویڈیو اور پیغام کو انکے اکائونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ اداکار ریان رینولڈس،اسٹیو مارٹن،اداکارہ بلیک لائیولی سمیت کئی شوبز شخصیات کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/04/2021 - 22:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :