عالیہ بھٹ ٹائمز سیلیبرٹیز کی دوڑ میں سب سے آگے

پیر 2 جون 2014 12:35

عالیہ بھٹ ٹائمز سیلیبرٹیز کی دوڑ میں سب سے آگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء)اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹائم سیلیبریٹیز کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکاروں میں امیتابھ بچن نے بازی مارلی۔

(جاری ہے)

ٹائمز سیلیبریٹیز کے تحت کروائے گئے سروے میں پوچھا گیا کہ اس سال سب سے بہترین اداکار اور اداکارہ کون رہی تو سب سے زیادہ ووٹ عالیہ بھٹ کے حصے میں آئے۔ دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون اور تیسرے نمبر پر کترینہ کیف بہتر ٹھہریں۔ اداکاروں میں امیتابھ بچن سب پر بازی لے گئے۔ ارجن کپور دوسرے، سلمان خان تیسرے اور شاہ رخ خان چوتھا نمبر حاصل کرسکے۔

وقت اشاعت : 02/06/2014 - 12:35:44

Rlated Stars :