اہلیہ زنیرہ کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے، عثمان مختار

بدھ 7 اپریل 2021 11:51

اہلیہ  زنیرہ کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے، عثمان مختار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2021ء)اداکار عثمان مختار نے کہا کہ  انہیں اہلیہ زنیرہ   کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے۔  انہوں نے سوالات و جوابات سیشن میں بتایا کہ    ان کی  اہلیہ  زنیرہ سے ملاقات ایک  باہمی دوست   کے ذریعے ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے رخصتی رواں ماہ کے آخر میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جو جلد نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ انہوں نے  اہلیہ کی اچھی  عادت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زنیرہ کی ہر حال میں خوش رہنے والی عادت بہت پسند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

وقت اشاعت : 07/04/2021 - 11:51:09

Rlated Stars :