راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں ادائیگی کر دی

بدھ 7 اپریل 2021 23:20

راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں ادائیگی کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تین لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔

(جاری ہے)

راحت فتح علی خان کو ایف بی آرنے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 12لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھیجا تھا۔ گلوکارراحت فتح علی خان نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 3لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ سال کی آمدن کا تخمینہ لگا کر نوٹس جاری کیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/04/2021 - 23:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :