وزن انسان کی صحت کا حصہ ہونا چاہیے نہ کہ اسکی شناخت، ودیا بالن

جمعرات 8 اپریل 2021 11:48

وزن انسان کی صحت کا حصہ ہونا چاہیے نہ کہ اسکی شناخت، ودیا بالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ لوگ ہمیشہ مجھے بتاتے ہیں کہ میرا وزن میری صحت کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ودیا بالن نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے نہ کہ اس کی شناخت۔ لوگ اکثر مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا وزن آپ کی صحت کے برابر ہے لیکن آپ کا وزن آپ کی صحت کا حصہ ہونا چاہئے، شناخت نہیں۔واضح رہے کہ ودیا بالن اکثر سوشل میڈیا پر خواتین کو درپیش مسائل پر بات کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/04/2021 - 11:48:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :