ہمیں اپنے ڈراموں میں ہیرو اور ولن کے تصور کو بدلنا ہو گا، ماورا حسین

جمعہ 9 اپریل 2021 12:39

ہمیں اپنے ڈراموں میں  ہیرو اور ولن کے   تصور کو بدلنا ہو گا، ماورا حسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2021ء)اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں  ہیرو اور ولن کے   تصور کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ہمیں  اپنے ڈراموں  کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جب ہم بہتر عنوانات پر ڈرامے بنائیں گے تو ہیرو اور ولن کا تصور خود بخود ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا  کہ اب ہمیں  پرانے موضوعات سے نکل کر نئے موضوعات پر بات کرنا ہو گی، کیونکہ ناظرین  پرانے موضوعات پر ڈرامے دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں ۔ہمیں ان کو تفریح  فراہم کرنے کے لیے  خود کو بدلنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 09/04/2021 - 12:39:01

Rlated Stars :