حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ،کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

فلم ’’گوگا لاہوریا ‘‘کی عکسبندی کا سپیل منسوخ کردیا گیا،دوست احباب اور پرستاروں سے جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل

جمعہ 9 اپریل 2021 13:16

حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ،کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) ناموراداکار حیدر سلطان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ،ڈاکٹرز کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ حیدر سلطان کاشدید بخار کے ساتھ گلہ خراب ہوگیا جس پر انہوںنے ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کے بعد تجویز کرنے پر اپنا کرونا ٹیسٹ کر الیا ہے ۔ اداکار حیدر سلطان نے احتیاط کے طو رپر خود کو گھر میں قرنطینہ بھی کر لیا ہے ۔ حیدر سلطان کے قرنطینہ میں جانے کی وجہ سے فلم ’’گوگا لاہوریا ‘‘کی عکسبندی کا سپیل منسوخ کردیا گیا۔حیدر سلطان نے اپنے دوست احباب اور پرستاروں سے جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

وقت اشاعت : 09/04/2021 - 13:16:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :