مسزسری لنکا کا تاج زبردستی چھیننے پر سابق مسز ورلڈ گرفتار

جمعہ 9 اپریل 2021 21:23

مسزسری لنکا کا تاج زبردستی چھیننے پر سابق مسز ورلڈ گرفتار
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2021ء) سری لنکا کی پولیس نے ’مسز سری لنکا‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی پشپیکا ڈی سلوا کا تاج چھیننے اور اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کے جرم میں سابق مسز ورلڈ کو گرفتار کرلیا۔ کیرولین جیوری نے مسز سری لنکا 2021 کا اعزاز پانے والی پشپیکا ڈی سلوا پر طلاق یافتہ ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کا تاج اتار دیا تھا جس سے وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن پولیس نے گزشتہ روز کیرولین جیوری کو گرفتار کیا، لیکن بعد ازاں کیرولین جیوری کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والی تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا کے خطاب سے نوازا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے پشپیکا کا تاج اتاردیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کی حق دار نہیں ہیں۔ بعد ازاں منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں تاج واپس کر دیااور تصدیق کی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/04/2021 - 21:23:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :