عرفان خان کے بیٹے بابیل والد کا اعزاز وصول کرتے روپڑے

ہفتہ 10 اپریل 2021 12:42

عرفان خان کے بیٹے بابیل والد کا اعزاز وصول کرتے روپڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل اس وقت رو پڑے جب انہوں نے اپنے والد کی جانب سے ان کا اعزاز قبول کیا۔انہوں نے اس موقع پر انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے مشکل وقت میں سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم انڈسٹری کی ایک ویڈیو آن لائن شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار عرفان خان مرحوم کو حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈ تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ عرفان خان کے بیٹے بابیل اس تقریب میں موجود تھے، یہ تقریب اس اختتام ہفتہ پر دکھائی جائے گی۔ اس ویڈیو میں اداکار ایوشمان کھرانہ، عرفان خان کے حوالے سے یادوں پر مبنی چند جملے کہتے نظر آرہے ہیں۔

وقت اشاعت : 10/04/2021 - 12:42:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :