بگ باس کنٹسٹنٹ ادکارہ چترا کوٹور کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر

ہفتہ 10 اپریل 2021 12:53

بگ باس کنٹسٹنٹ ادکارہ چترا کوٹور کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور بگ باس میں کناڈا زبان کے مقابلے میں شریک چترا کوٹور نے گھر واقع کولار میں فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی۔اداکارہ کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور وہ بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے یہ انتہائی اقدام شادی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے کیا۔

چند روز قبل ہی چترا کوٹور نے اپنی زندگی کے نئے باب کے شروع کرنے کے حوالے سے مانڈیا کے رہائشی تاجر ناگرجونا کے ساتھ شادی اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی ابتدا ہی میں جھگڑے شروع ہوگئے اور ناگرجونا کے خاندان نے اس شادی اور تعلق کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 12:53:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :