نئے پراجیکٹ ملنے پر افسردہ ہوںلیکن اس کا مطلب یہ نہیں ذہنی حالت ٹھیک نہیں‘ میرا

میں نہیں جانتی لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 10 اپریل 2021 17:27

نئے پراجیکٹ ملنے پر افسردہ ہوںلیکن اس کا مطلب یہ نہیں ذہنی حالت ٹھیک نہیں‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ افسردہ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں میرا نے مینٹل ہسپتال میں داخلے اور ذہنی حالت خراب ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ہسپتال میںکورونا ویکسی نیشن کے لیے گئی تھیں تاہم ان کی مینٹل ہسپتال میں داخل ہونے کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اور میں نہیں جانتی کہ لوگ ذہنی حالت سے متعلق کیسے باتیں بنا لیتے ہیں اور پھر مذاق اڑاتے ہیں۔میرا نے افسردہ ہونے کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پراجیکٹ نہ ملنے پر اگرچہ وہ افسردہ ہیں لیکن ذہنی طو پر بیمار نہیں اور ان خبروں نے انہیں کافی افسردہ کیا۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 17:27:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :