اداکارہ شیزہ بٹ کے گھر میں آگ لگ گئی

ہفتہ 10 اپریل 2021 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء)اداکارہ شیزہ بٹ کے گھر میں آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے میں رہائش پذیر اداکارہ شیزہ بٹ کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کچھ دیر کی کاوش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

وقت اشاعت : 10/04/2021 - 23:31:41