اکشے کمار کبھی بھی سپر اسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے، سوناکشی

جمعہ 6 جون 2014 12:08

اکشے کمار کبھی بھی سپر اسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے، سوناکشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکاراکشے کمار کبھی بھی اپنے سپراسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اکشے کبھی بھی اپنے سپر اسٹار ہونے کا غلط استعمال نہیں کرتے، وہ ہمیشہ دوسروں کے وقت کو اہمیت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اکشے کمار سے ہر قسم کی صورت حال میں پرسکون رہنے کا ہنر سیکھا ہے۔ دوسری جانب اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سوناکشی بہت ہی عمدہ اداکارہ ہے، وہ اپنے موڈ کو بہت خونصورتی سے چند ہی لمحوں میں فلم کے سین کے مطابق ڈھال لیتی ہے لیکن مجھے اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی اور اکشے کمار فلم آج کل “ہولی ڈے؛ آ سولجر از نیور آف ڈیوٹی” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تیسری فلم ہو گی، اس ےسے قبل اکشے اور سوناکشی کی دونوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/06/2014 - 12:08:12

Rlated Stars :