پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیر ا چنا کو فن موسیقی سے وابستہ ہوئے 33برس مکمل ہو گئے

جس دور گائیگی کا آغاز کیا ا س وقت میڈیم نور جہاں جیسی عظیم گلوکارہ موجود تھیں ‘ حمیر اچنا

منگل 13 اپریل 2021 10:56

پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیر ا چنا کو فن موسیقی سے وابستہ ہوئے 33برس مکمل ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیر ا چنا کو فن موسیقی سے وابستہ ہوئے 33برس مکمل ہو گئے ۔حمیر اچنا نے اپنی خوبصورت گائیکی کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا ۔ انہوںنے 1988ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور ان کی آواز کا سحر آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے ۔

(جاری ہے)

حمیرا چنا نے اپنی گائیکی کے سفر کو33سال مکمل ہونے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو اس لئے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ جس دور میں میں نے گائیگی کا آغاز کیا ا س وقت میڈیم نور جہاں جیسی عظیم گلوکارہ موجود تھیں ،ان کی موجودگی میں نام اور پہچان بنانا انتہائی مشکل تھا ،میڈیم نور جہاں نے ہمیشہ بڑی محبت کا مظاہرہ کیا ،میں نے اپنے اساتذہ کا بڑا احترام کیا ہے اور میری کامیابی میں میر ے اساتذہ کی محنت اورپرستاروں کی دعائیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 10:56:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :