حوثی ملیشیا نے یمنی ماڈل اسٹار انتصار الحمادی کو اغوا کرلیا

منگل 13 اپریل 2021 11:18

حوثی ملیشیا نے یمنی ماڈل اسٹار انتصار الحمادی کو اغوا کرلیا
یمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء میں ایک کارروائی کے دوران ملک کی مشہور نوجوان ماڈل انتصار الحمادی کو اغوا کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی فن کارہ کی دوستوں اور سماجی کارکنوں نے بتایا کہ مسلح حوثی عناصر نے وسطی صنعا ء میں شاہراہ حدہ پر راہ چلتے ہوئے الحمادی پرحملہ کیااور اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ایک نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ الحمادی کو اس کی ساتھیوں یسرا، ابتسام اور رابعہ جسے سارہ ساری بھی کہا جاتا کے ساتھ اغوا کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/04/2021 - 11:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :