ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ظفر عباس

منگل 13 اپریل 2021 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) سینئراداکار اور ڈائریکٹر ظفر عباس کھچی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اورجہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں اس لئے محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 13/04/2021 - 23:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :