کورونا کا مل جل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، جیا بٹ

منگل 13 اپریل 2021 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) نامور اداکارہ و پرفارمر جیا بٹ نے کہا ہے کہ انسان کو زندگی میں کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے پوری قوم پریشان ہے ہم سب کو مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصّہ ہیں میں نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔جیا بٹ نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 23:02:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :