میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سے گایا ہے جسے پذیرائی ملی ‘ عارف لوہار

پاکستان اوربیرون ممالک سے ملنے والی بے پناہ محبت زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ‘خصوصی گفتگو

بدھ 14 اپریل 2021 11:39

میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سے گایا ہے جسے پذیرائی ملی ‘ عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی آواز سے گایا ہے جسے ہر دور میں پذیرائی ملی ہے ،نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی بے پناہ محبت ملی ہیں جو میری زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری کے ساتھ فلموں میں اداکاری بھی کی ، میری ماں نے مجھے دعا دی جہاں خدا تجھے ہیرو بنائے اور وہ میری ماں کی وہ دعا بھی قبول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لائیو کنسرٹ کے دوران ہزاروں افراد کا مجمع ہوتا تھا جس کی وجہ سے گانے والے کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا تھا لیکن ،بد قسمتی سے کچھ سالوں سے یہ سلسلہ منقطع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے جس میں ہماری پاک فوج نے مرکزی کردار ادا کیاہے اور میں اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہماری حفاظت کی ۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 11:39:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :