منال خان نے رمضان المبارک کو سال کا بہترین وقت قرار دیدیا

بدھ 14 اپریل 2021 11:45

منال خان نے رمضان المبارک کو سال کا بہترین وقت قرار دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) پاکستان میں ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور آج ملک بھر میں پہلی سحری ہوگی۔ خوبصورت اور بابرکت مہینے کے حوالے سے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں پاکستان کی مشہور اداکارہ منال خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماہِ رمضان کو سال کا پسندیدہ وقت قرار دے دیا۔

منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک سال کا بہترین وقت ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں دعا بھی لکھی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر مہربانی کرے،آمین۔ جواب میں مداحوں نے بھی منال خان کو ماہ ِمقدس کی مبارک باد دی اور انکی دعا پر کمنٹس میں آمین لکھا۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 11:45:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :