پاکستانی فلم انڈسٹری زوال پذیر نہیں ہے، سہراب افگن

بدھ 14 اپریل 2021 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) سینئر اداکارو ڈائریکٹرسہراب افگن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار نہیں صرف مسائل ہیں جو تمام لوگ متحد ہو جائیں تو حل ہو سکتے ہیں۔سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور سینماؤں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سنیما مالکان بھی فلم انڈسٹری کی جانب آئیں اور جدید فلمیں بنائی جائیں۔

(جاری ہے)

سہراب افگن نے کہا ہے کہ میں رواں سال اپنے یوٹیوب چینل کیلئے ڈرامے بنانے کے ساتھ ساتھ شارٹ فلمیں بھی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔میں نے اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ / فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی ہوجائے گی۔سہراب افگن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلم انڈسٹری مشکلات سے نکل رہی ہے میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ پہلے کی طرح فلمی سٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 21:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :