فارمولا ٹائپ فلمیں کبھی کامیاب نہیں ہوتی، اداکارہ سوانہ راجپوت

بدھ 14 اپریل 2021 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) اداکارہ سوانہ راجپوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹر ی کو استحکام دینے میں ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ اور پروڈیوسر ز اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم ڈرامہ رائٹر زکی کاوشوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلمی رائٹر ز کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ محدود سوچ ر کھنے کی بنا پرفارمولا ٹائپ کہانیاں لکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلمیں ناکامی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی ڈراموں سے تجربہ اور اعتماد ملا جواب فلموں میں کام آرہا ہے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں معیاری کاموں کو ترجیح دوں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کرتی ہوں شائقین نے ہمیشہ میرے کام کو بہت پسند کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/04/2021 - 21:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :