فلموں میں معیاری کام سے نام کمانا چاہتی ہوں، زارا شیخ

بدھ 14 اپریل 2021 21:51

فلموں میں معیاری کام سے نام کمانا چاہتی ہوں، زارا شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2021ء) اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بے شک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔

(جاری ہے)

فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔ اگر ہمارے سنیئرز نئے ٹیلنٹ کو آگے لاتے تو آج ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جارہی ہوتیں۔ یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 21:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :