اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا‘خود کو قرنطینہ کرلیا

پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا دوسری مرتبہ شکار ہوئے تھے

جمعرات 15 اپریل 2021 12:14

اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا‘خود کو قرنطینہ کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ میثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔ڈراموں کے ممتاز اداکار سمیع خان نے اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا۔

اداکار سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفا سے نوازے، آمین۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا دوسری مرتبہ شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 12:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :