میرے متعلق بچہ گود لینے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں‘ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر انیسٹن

جمعرات 15 اپریل 2021 12:14

میرے متعلق بچہ گود لینے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں‘ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر انیسٹن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر انیسٹن نے بچہ گود لینے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی 52 سالہ امریکی اداکارہ کے نمائندے نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ 2017میں بھی اداکارہ نے بچے کی پیدائش کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جینیفر انیسٹن کا کہنا تھا کہ ’اگر میں اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر کوئی تصویر بنواتی ہوں تو اس کا مطلب ہوگا کہ میں حاملہ ہوں! انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا مطلب ہے ، ایسا ہے جیسے وہ آپ کی تصویر کھینچ کر یہ کہانی بنائیں، اگر آپ کا جسم کسی بھی وجہ سے پہلے سے تھوڑا بڑھا ہوا لگ رہا ہے تو آپ کے پیٹ کے گرد ایک دائرہ بنا کر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ حاملہ ہیں۔ دراصل یہ حقیقت نہیں ہے ، یہ صرف میرا جسم ہے۔جینیفر انیسٹن اس وقت برن بینک ، کیلیفورنیا میں فرینڈز اسپیشل شو کے اصل سائونڈ اسٹیج 24 کی وارنر بروس لاٹ پر عکس بندی کروانے میں مصروف ہیں
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 12:14:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :