سلمیٰ ہائیک نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کردیا

فلم 16 جون کو ریلیز ہورہی ہے‘فلم میں سلمیٰ ہائیک، اداکار ریان رینولڈس اور سیموئل جیکسن شامل ہیں

جمعرات 15 اپریل 2021 12:22

سلمیٰ ہائیک نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی نئی فلمHitman's Wife's Bodyguard کا ٹریلر شیئر کردیا۔سلمیٰ ہائیک نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر اور پوسٹر شیئر کیا جسے ان کے مداح بیحد پسند کر رہے ہیں۔سلمیٰ ہائیک کے اکائونٹ پر فلم کے ٹریلر کو ساڑھی4 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ پوسٹر کو ایک لاکھ3 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

پوسٹر کو پسند کرنے والوں میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ فلم 16 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔اس سے قبل فلم کی ریلیز کی تاریخ 28 اگست 2020 طے کی گئی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے اسے موخر کردیا گیا تھا۔فلم میں سلمیٰ ہائیک، اداکار ریان رینولڈس اور سیموئل جیکسن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 12:22:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :