ونڈر ویمن‘ کا کردار شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متاثر ہی: گیل گیڈوٹ

جمعرات 15 اپریل 2021 19:26

ونڈر ویمن‘ کا کردار شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متاثر ہی: گیل گیڈوٹ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ گیل گیڈوٹ کا کہنا ہے کہ ’ونڈر ویمن‘ کا مرکزی کردار شہزادی ڈیانا کی اصل زندگی سے متاثر ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے وندڑ ویمن کا کردار ادا کرنے کی لیے اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ونڈر ویمن‘ کا کردار شہزادی ڈیانا جیسی خصوصیات کا حامل اور ان کی اصلی زندگی سے بہت متاثر ہے۔

اداکارہ گیل گیڈوٹ نے کہا کہ ’مجھے یاد ہے جب میں شہزادی ڈیانا کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھ رہی تھی تو اس کا ایک حصہ تھا جہاں انہیں دکھایا گیا تھا کہ وہ ہمدردی سے بھرپور ہیں اور ہمیشہ لوگوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں تو مجھے خیال ا?یا انہیں ہماری ونڈر ویمن ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 19:26:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :