سٹیج ڈراموں کے پانچ اداکاروں کو شوکاز نوٹس کا اجراء

جمعرات 15 اپریل 2021 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف وجوہات کی بنا پر سٹیج ڈراموں پر کام کرنے والے 5 اداکاراوں اور اداکاروں کو اظہار وجوع کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے ان اداکاروں اور اداکاراوں کو حتمی وارننگ نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اداکار دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے کی صورت میں ان پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سٹیج ڈراموں کے جن اداکاروں اور اداکاراوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں نگینہ بھٹی، نرالہ چن، ایمن، جگرانہ، سلیم بلا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 15/04/2021 - 20:43:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :