حوثی ملیشیا ماڈل و اداکارہ کیخلاف فوجداری مقدمہ بنا رہی ہے، وکیل

جمعہ 16 اپریل 2021 00:01

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا ان کی موکلہ کے خلاف فوجداری تحقیقات کا منصوبہ بنا رہی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے انتصار الحمادی کو رواں سال 20 فروری کو صنعا کی گلی سے ان کی دو دوستوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حوثیوں کے زیر اثرعلاقوں میں باغیوں کے مخالفین اور آزاد خیال خواتین پر حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ماڈل کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی روایتی یمنی ملبوسات میں تصاویر منظر عام پر ا?ئی تھیں۔ تاہم شہرت ملنے کے بعد ماڈل نے حجاب کے بغیر تصاویر بنوائیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جبکہ حوثیوں نے ان پر روایتی اسلامی لباس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ دوسری جانب خاتون کو اغوا کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب حوثیوں پر شدید تنقید کی گئی۔
وقت اشاعت : 16/04/2021 - 00:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :